تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف طلبہ اور اساتذہ کا انوکھا احتجاج

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف نجی اسکول کے طلبہ نے انوکھا احتجاج رکارڈ کروایا

طلبہ نے احتجاجاً کے ڈی اے چورنگی پر سڑک کنارے کلاس روم قائم کردیے، کھلے آسمان تلے عارضی کلاس رومز میں طلبہ نے ماسک بھی لگا رکھے تھے

سڑک کنارے اساتذہ نے علامتی طور پر بچوں کی حاضری بھی لگائی، کلاس روم کے عقب میں طلباء و طالبات احتجاجی پوسٹر لیے کھڑے رہے

طلبہ نے وزیر اعلی سندھ، وزیر تعلیم سندھ سے اسکول فوری کھولنے کا  مطالبہ کیا

دوسری جانب کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش کےخلاف طلبہ اور والدین نے  کتابوں کو علامتی تالے لگا کر انوکھا احتجاج رکارڈ کروایا

ایسے ہی ایک احتجاجی مظاہرے میں سکھر کے علاقے بہار کالونی میں مظاہرین نے کتابوں کو علامتی تالے لگا کر نعرے بازی کی

انوکھے احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش بچوں کی تعلیم تباہ کرنےکی سازش ہے، کورونا کیا صرف تعلیمی اداروں کے لیے ہے

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولے جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close