متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائیل سے باضابطہ معاہدہ آج وائٹ ہاؤس میں ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر آج 15 ستمبر کو دستخط کریں گے۔
امارات سے سمجھوتے کو امن معاہدہ اور بحرین سے تعلقات کو امن کا اعلامیہ قرار دیا جائے گا۔
دوسری طرف اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوگی۔ ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے رہنما واشنگٹن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
اسلامی ممالک میں ان معاہدوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے. ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شرمناک معایدہ کر کے بحرین نے فلسطین مقصد کا سودا کردیا ہے
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں ٹوئٹ کے ذریعے معاہدے کی اطلاع دی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے.