ہسپانوی وزیر اعظم کا فون اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس کا نشانہ بن گیا

ویب ڈیسک

میڈریڈ:عالمی میڈیا کے مطابق ہسپانوی حکومتی وزیر فیلکس بولانوس نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی قیاس نہیں ہے  بلکہ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور وزیر دفاع مارگریٹا روبلز کے موبائل فونز کو سائبر اسرائیلی جاسوسی کمپنی پیگاسس اسپائی ویئر نے ٹیپ کرلیا اسرائیلی جاسوسی کمپنی کے اس اقدام سے متعلق مضبوط شواہد موجود ہیں

انہوں نے کہا، “ہمیں مکمل یقین ہے کہ یہ ایک بیرونی حملہ ہے کیونکہ اسپین کی جیسی جمہوریت میں اس قسم کی ’مداخلتیں‘سرکاری اداروں اور عدالتی اجازت کے ساتھ کی جاتی ہیں

بولانوس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں حملوں میں سے کوئی بھی حملہ مکمل طور پا کامیاب نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک بیرونی مداخلت تھی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس حملے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close