آلودہ فضا پاکستان کی اسی فیصد آبادی کے لیے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : اقوام متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں ماحولیاتی اعتبار سے خطرناک صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 17 کروڑ 30 لاکھ افراد مٹی اور دھول کے طوفان کی وجہ سے درمیانی اور اعلیٰ درجے کی ناقص فضائی معیار سے دوچار ہیں

ایشیا اور پیسفک میں مٹی اور دھول کے طوفان کے خطرے کی تشخیص کے عنوان سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اس خطے کا دوسرا ملک ہے، جہاں آبادی ہوا کے ناقص معیار سے دوچار ہے

جبکہ بھارت میں پچاس کروڑ سے زائد، ایران میں چھ کروڑ بیس لاکھ، چین میں چار  کروڑ افراد ہوا کے ناقص معیار سے متاثر ہیں

تناسب کے لحاظ سے ترکمانستان ، پاکستان، ازبکستان اور ایران کی پوری آبادی کا اسی فیصد سے زیادہ مٹی اور دھول کے طوفانوں کی وجہ سے درمیانے اور اعلیٰ درجے کے ہوا کے ناقص معیار سے دوچار ہے

پاکستان میں شمسی توانائی پر مٹی اور دھول کے طوفانوں کے اثرات کا تخمینہ ہر سال تین کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہے۔ جہاز کے انجنوں کو مٹی یا دھول کے ذرات سے بہت خطرہ ہوتا ہے۔ کھیتوں کے بڑے علاقے ترکمانستان فصلوں کے رقبے کا 71 فیصد، پاکستان 49 فیصد اور ازبکستان (44 فیصد) میں دھول جمع ہونے سے متاثر ہوتے ہیں

رپورٹ کے مطابق ایشیا میں ایک ارب تیس کروڑ لوگوں کو میٹھا پانی مہیا کرنے والے ہمالیہ ہندوکش رینج اور تبتی سطح  پر بہت زیادہ دھول جمع ہوتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close