سندھ، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ درسی کتب سے محروم

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ درسی کتب سے محروم ہیں، دارالحکومت کراچی کے بیشتر اسکولوں میں درسی کتب تاحال فراہم نہیں کی جا سکی ہیں

محکمہ تعلیم  کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کتب فراہم نہیں کی گئیں

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درسی کتب نہ ملنے سے طلبہ کو پریشانی کا سامنا ہے

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے پیر کے روز سے کھل گئے ہیں

اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اسٹاف کی 100 فیصد ویکسینیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صرف وہ اسکول کھلیں گے، جہاں تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف ویکسینیشن کرا چکا ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close