وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروائیں
ان کا کہنا تھا کہ وہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کر رہے ہیں اور مسائل بھی دیکھ رہے ہیں، غفلت جس کی بھی ہوگی اسے برداشت نہیں کرینگے
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کراچی کے علاقے لیاری کے مختلف کالجوں اور اسکولوں کا دورہ کیا، نصرت بھٹو کالج لیاری اور عزت خان سیکنڈری اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور اساتذہ و اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کئے
سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ آج اسکول کالج کھلنے کا پہلا دن تھا، تعلیمی اداروں میں 80 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف ہے
ان کا کہنا تھا کہ آج تمام اداروں کے دورے کررہا ہوں، مسائل بھی دیکھ رہا ہوں، ویکسینیشن رپورٹ والدین کو اسکول میں جمع کروانی چاہیے
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آج پہلا دن ہے اس لئے طالبعلموں کی حاضری بھی کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل ہم دیکھ رہے ہیں، جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے.
یہ بھی پڑھئیے:
-
سندھ، نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ درسی کتب سے محروم
-
محکمۂ ٹرانسپورٹ سندھ کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر بڑی پابندی
-
محکمہ صحت سندھ، نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ
-
کیا بجلی کے معمولی جھٹکوں سے کمر کا شدید درد ختم کیا جا سکتا ہے؟
-
سندھ میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا ‘مشروط’ نوٹیفکیشن جاری