اترپردیش : بھارت کی شمالی ریاست کے مختلف اضلاع میں پچاس سے زائد بچے پُراسرار بیماری کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے
بھارتی میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی رپورٹوں کے مطابق اترپردیش کے مختلف اسپتالوں میں تیز بخار، ہاتھ پاؤں میں کارش، جوڑوں میں شدید درد، سر درد، متلی اور پانی کی کمی کی شکایت کے ساتھ سیکڑوں بچوں کو داخل کیا گیا ہے
معالجین ابھی تک اس پُراسرار کی درست تشخیص اور وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں تاہم اس بیماری سے ریاست کے چھ اضلاع میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد پچاس سے تجاوز کرگئی ہے
شدید علامتوں میں مبتلا بچوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا، تاہم کسی بچے میں بھی کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی.