دوحہ : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی سے ملاقات کی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی جلد واپسی او ر اُن کی سکیورٹی کے معاملات پر بات چیت ہوئی
ملاقات میں بھارتی سفیر نے ”دہشتگردوں“ کی جانب سے افغانستان کی سر زمین استعمال کرنے کے خدشے کا اظہار کیا، جبکہ طالبان رہنما نے انہیں مسائل کے مثبت حل کی یقین دہانی کروائی
طالبان کی جانب سے شیر محمد استانکزئی اور دیپک متل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تاحال فریقین کی جانب سے کوئی مشترکہ بیان سامنے نہیں آیا ہے
خیال رہے کہ 1996ع سے 2001ع تک طالبان کے سابقہ دورِ حکومت میں بھارت نے طالبان مخالف شمالی اتحاد کا ساتھ دیا تھا. اب افغانستان میں حکمران طالبان اور بھارت کے درمیان خلیج کی بنا پر اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے.
یہ بھی پڑھئیے:
-
امریکی صدر نے انخلا کو ذلت آمیز انخلا قرار دے دیتے ہوئے ذمہ داری افغان فوج پر ڈال دی
-
سلامتی کونسل، طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے حذف، بھارت نے بھی دستخط کر دیئے
-
کابل چھوڑنے والے آخری امریکی فوجی کی تاریخ ساز تصویر
-
افغانستان سے امریکی انخلا مکمل، کابل ایئرپورٹ خالی کر دیا، طالبان کا جشن
-
آئی ایس آئی ایس خراسان طالبان سے لڑنے کے لئے تیار