بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا پولیس کے ہمراہ حملہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں واقع ﷲ داد گبول گوٹھ پر حملہ کر دیا، گوٹھ کے مکینوں کی طرف سے شدید مزاحمت
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ اور پولیس نے گوٹھ واسیوں کی شدید مزاحمت کے جواب میں عورتوں پر ہوائی فائرنگ کر دی، گوٹھ کے ایک رہائشی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے
واضح رہے کہ ﷲ داد گبول گوٹھ بحریہ ٹاؤن کراچی کے اندر قائم ایک قدیم گوٹھ ہے، جو بحریہ ٹاؤن گولف سٹی کے سامنے واقع ہے ـ یہ ان گوٹھوں میں سے ایک ہے جو بحریہ ٹاؤن کراچی کے اندر واقع ہیں، جنہیں مختلف وقتوں میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کے جانب سے تنگ کیا جاتا رہا ہے.
سنگت میگ ذرائع کے مطابق آج بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کے ساتھ پولیس کا کانوائے اور سرکاری انتظامیہ مختلف افسران کے ساتھ ﷲ داد گبول گوٹھ کے حدود میں پہنچی اور وہاں قائم مدرسہ کو نقصان پہنچایا اور قبرستان پر بھی قبضہ کر لیا.
گوٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ دیکھ کر گھروں سے نکل آئے اور مزاحمت کی جس پر بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی اور عورتوں کو زدوکوب کیا گیا. بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ اور پولیس نے وہاں موجود مردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کیا، جس سے ایک شخص زخمی بھی ہوا
بحریہ ٹاؤن کی بدمعاشی کے باعث ﷲ داد گبول کے آس پاس واقع دیگر گوٹھوں میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ ڈرے ہوئے ہیں.
واقعے کی اطلاع ملتے ہی انڈیجینئس رائیٹس الائنس سندھ کے رہنما حفیظ بلوچ نے گاؤں کا دورہ کیا اور گاؤں کے مکینوں سے صورتحال معلوم کی، انہوں نے زخمی کی عیادت بھی کی. اس موقع پر حفیظ بلوچ نے ﷲ داد گبول گوٹھ کے مکینوں کو یقین دلایا کہ انڈیجینئس رائیٹس الائینس سندھ ہر محاذ پر گاؤں والوں کا ساتھ دے گا.