اسلام آباد : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دیا گیا ہے
اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی
پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔ خواتین اساتذہ سینڈل اور اسنیکر پہن سکتی ہیں، جبکہ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہوگی
اسی طرح مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ سردیوں میں وہ خوبصورت رنگ اور ڈیزائن کے سوئیٹر، کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے
وفاقی نظامت تعلیمات نے ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں۔ کلاس میں اساتذہ ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں