گلگت بلتستان میں تین سیاحتی شہر بسانے کا بڑا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : سیاحت کے فروغ کےلیے گلگت بلتستان حکومت نے صوبے میں تین سیاحتی شہر بسانے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق سیاحتی شہروں کے قیام کے حوالے سے وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ کی مشاورتبھی ہو چکی ہے ، گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں ایک ایک سیاحتی شہر بسائے جائیں گے

سیاحتی شہروں بنانے کے لیے باضابطہ کنسپٹ پیپرز تیار کر لیے گئے ہیں ، ان شہروں کے قیام کے لیے جگہوں کی نشاندہی و سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد عملی اقدامات اٹھائے جانے کا امکان ہے

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اس حوالے سے وزیراعظم کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے، وزیراعلی خالد خورشید نے آگاہ کیا کہ ابتدائی طور پر اسکردو شہر کو سیاحت کے حوالے سے ڈویلپ کیا جائے گا، اسکردو کو ڈویلپ و پلان سٹی بنائیں گے، سیاحوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ان کی ایکوموڈیشن کے لیے ہوٹلز و موٹلز اور رومز تیار کیے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close