پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ سے خارج کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

کراچی : ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت (ایمرجنگ مارکیٹ) سے ڈاؤن گریڈ کر کے، فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے

ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کر کے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا فیصلہ مارکیٹ کے شراکت داروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں منتقلی کے حوالے سے شراکت داروں کی رائے بھی لی تھی

ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ اپنے ششماہی جائزے میں کیا ہے اور پاکستان کو ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ میں ستمبر 2021ع سے منتقل کردیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرنٹیئر مارکیٹ میں ویٹیج 1.90 فیصد ہوگا۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹ تک رسائی کی ضروریات کو پورا کرتی تھی۔ ایم ایس سی آئی کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا حجم ، معیارات اور لیکوڈٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتی

واضح رہے کہ مزکورہ فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طورپر انیس ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے، جن میں تین بڑے حجم اور سولہ چھوٹے حجم کی حامل کمپنیاں شامل تھیں، جبکہ اس نئے فیصلے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے چار بڑے حجم اور انیس چھوٹے حجم کی حامل کمپنیوں کو فرنٹئیر مارکیٹ انڈیکس میں منتقل کیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close