جی میل ایپ میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ!

ویب ڈیسک

دنیا کی سب سے مقبول ترین ای میل سروس جی میل نے اپنی ایپ میں  ایک اہم ترین فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق ‘دی ورج’ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گوگل کی جانب سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

یہ ایک ایسی اپ ڈیٹ ہے، جس کے بعد جی میل موبائل ایپ میں ڈائریکٹ کالنگ (وائس اور وڈیو کالنگ) کی سہولت کا اضافہ ہوجائے گا

جی میل میں ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین کے لیے اپنے کانٹیکٹس سے ون آن ون رابطہ کرنا ممکن ہو جائے گا. اہم بات یہ ہے کہ گوگل میٹ اپ کو بتدریج اس کالنگ فیچر کا حصہ بنا دیا جائے گا

یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا گیا تھا، جس کا مقصد یہ تھا کہ اسے ہر طرح کی سرگرمیوں کا ہب بنایا جا سکے

دوسری جانب گوگل کی جانب سے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز کا وعدہ بھی کیا گیا ہے، جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے. یعنی صارفین آسانی سے ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے جبکہ ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی بہتر بنایا جائے گا

کارباری اداروں کے لیے یہ نئی تبدیلیاں تو 8 ستمبر سے دستیاب ہونگی مگر تمام صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹس آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہونے کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close