ڈنمارک کووڈ پابندیان مکمل طور پر ختم کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

ویب ڈیسک

کوپن ہیگن : ڈنمارک نے  عالمی وبا کووڈ سے متعلق تمام بندشیں مکمل طور پر ختم کر دی ہیں، اس طرح  ڈنمارک اس حوالے سے یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک یورپ کا واحد پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وبا سے متعلق کوئی پابندی اب نافذالعمل نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے اور کووڈ کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے، تاہم عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی

پابندیاں ختم ہونے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کنسرٹ میں پچاس ہزارافراد شریک ہوں گے جو کہ وبا کے دوران یورپ میں اس طرح کا پہلا کانسرٹ ہوگا

ڈنمارک کے وزیر صحت میگنش ہوئینکو کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پر آ رہی ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی خطرات نہیں ہوں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل آئس لینڈ نے بھی کورونا کی پابندیاں ختم کردی تھیں، لیکن کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد پابندیاں دوبارہ لگا دی گئی تھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close