پاکستان اور بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا، بین الاقوامی ماہر

نیوز ڈیسک

کراچی : بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے

جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے

بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ آج اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے

سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے

انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close