امرﷲ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونا برآمد ہونے کی وڈیو وائرل

ویب ڈیسک

کابل : طالبان نے اشرف غنی دور کے نائب صدر امرﷲ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر نقدی اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کر لیا ہے

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں مزاحمت کے آخری ٹھکانے پنجشیر میں لڑائی تاحال جاری ہے، جس میں طالبان کو بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے جب کہ قومی مزاحمتی فورس کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے

افغانستان کی امارت اسلامی کے کلچرل کمیشن کے سوشل میڈیا انچارج احمدﷲ متقی نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں طالبان کو ڈالرز کے بنڈلز کو گنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ سونے کی اینٹیں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں

طالبان کے کلچرل کمیشن کے سوشل میڈیا انچارج احمد اللہ متقی نے بتایا ہے کہ یہ وڈیو افغانستان کے سابق نائب صدر امرﷲ صالح کے گھر کی ہے جہاں سے ہمیں 65 لاکھ ڈالر اور سونے کی متعدد اینٹیں ملی ہیں

اس حوالے سے امرﷲ صالح یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق ہوسکی ہے

طالبان کی کابل آمد پر اُس وقت کے صدر اشرف غنی بغیر کسی کو بتائے ملک سے فرار ہوگئے تھے، جب کہ ان کے نائب امر اللہ صالح نے پنجشیر میں پناہ لی تھی جہاں احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی سربراہی میں قائم مزاحمتی فورس کے ساتھ طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ امرﷲ صالح کے بڑے بھائی اور مزاحمتی فورس کے اہم کمانڈر  روحﷲ گذشتہ دنوں طالبان سے لڑائی کے دوران ہلاک ہو گئے تھے

سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی نے کچھ روز قبل اپنے انٹرویو میں امر ﷲ صالح کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایک ٹھگ ہے

امرﷲ صالح کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ پنجشیر میں طالبان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے تاجکستان فرار ہوگئے ہیں، تاہم انھوں نے ایک وڈیو پیغام میں اس کی تردید کی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close