خوشدل شاہ نے پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا

نیوز ڈیسک

خوشدل شاہ نے دہواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، آخری اوور میں سدرن پنجاب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نہ صرف سندھ کو شکست دی بلکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف پورا کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا

سدرن پنجاب کے بلے باز خوشدل شاہ نے سنچری بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان بیٹسمین نے 35 گیندوں پر سنچری اسکور کی جس میں 9 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے ہیں

اس سے قبل یہ اعزاز قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012ع میں چالیس گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی سطح پر خوشدل شاہ تیز ترین سنچری بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل 30 ، بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشب پنٹ 32، وہان لیوب 33 اور آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز 34 گیندوں پر سنچری بناچکے ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما 35 ،35 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close