موسم، کراچی میں سمندری ہوائیں دن میں معطل، شدید گرمی

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات اور مشرقی راجستھان پر ہوا کے کم دباؤ سے کراچی میں گرمی ہے، جبکہ سمندری ہوائیں دن میں معطل رہیں

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں شمال مغربی سمت سے گرم ہوائیں دن میں چلیں گی اور آئندہ 3 روز موسم گرم، کبھی شدید گرم و مرطوب رہے گا اور اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ اوڑیسہ کے ساحل پر بھی ڈیپریشن موجود ہے، حالیہ موسمیاتی جائزے اس کا رخ جنوب پنجاب اور بالائی سندھ کی جانب دکھا رہے ہیں

ان موسمی حالات میں کراچی میں بارش کا امکان کم ہو جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close