مسلسل تیس سال سے مفرور مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

ویب دیسک

نیو ساؤتھ ویلز : جیل سے فرار ہونے والے ایک مجرم نے مسلسل تیس برس تک فرار رہنے کے بعد بالآخر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا. ملزم اس ہفتے بدھ کو پیش ہوا

واقعہ کے مطابق ملزم 31 جولائی 1992 میں جیل کو آری اور کٹر سے کاٹنے کے بعد جیل توڑ کر فرار ہو گیا تھا

آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس (این ایس ڈبلیو) فورس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مفرور کو تلاش کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی تھی، لیکن تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں

ملزم کا نام ڈارکو ڈیسِک ہے، فرار کے وقت وہ پینتیس سال کا تھا اور اب وہ 64 برس کا ہو چکا ہے

پیش ہونے کے بعد اس پر نہ صرف پرانا جرم دوبارہ لاگو کیا گیا ہے، بلکہ اب جیل سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔

ڈارکو کی درخواست ضمانت مسترد کی جا چکی ہے اور اب اسے  28 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا

ڈارکو ڈیسک نے کہا کہ اسے ملک بدری کا خطرہ تھا اور 1992 میں اسے یوگوسلاویہ بھیجا جارہا تھا، جہاں شدید لڑائی اور خانہ جنگی جاری تھی۔ اسی ڈر سے وہ جیل توڑ کر بھاگا تھا۔ فرار کے بعد اس نے نام بدلا اور مختلف کام کرکے اپنا پیٹ پالتا رہا۔ اس نے بہت عرصہ ساحل کے ریتیلے علاقوں میں گزارا۔ لیکن لوگ اب اس کے رویے سے اس کے ہمدرد بن گئے ہیں اور اس کی مدد کے لیے ایک کراؤڈ فنڈنگ پیج بھی بنایا گیا ہے

انٹرنیٹ پر چندہ مہم کے دوران اب تک ڈارکو ڈیسک کے لیے چھ ہزار ڈالر کی رقم جمع

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close