ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پیسے کہاں سے دیں؟ سندھ حکومت کو پینشن بوجھ لگنے لگی

نیوز ڈیسک

سندھی ضرب المثل "بھری کشتی میں بنیا بھاری” کے مصداق سندھ حکومت کو پینشنرز بھاری بوجھ لگنے لگے ہیں

سندھ سرکار کا کہنا ہے کہ رٹائرڈ سرکاری  ملازمین کی پنشن کا بوجھ اٹھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کو جدید شہر بنانے کے لئے 3 ہزار ارب روپے درکار ہیں، وسائل نہ ہونے کی وجہ سے رقم کم مختص ہوتی ہے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے پاس جو ذرائع آمدن ہیں اس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جاتی ہیں۔ گریڈ ون کی تنخواہ 20 ہزار سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کرتی ہے اور پھر اسمبلی اس کی منظوری دیتی ہے

مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ پنشن کا بوجھ اٹھانا حکومت کے لئے مشکل ہوتا جا رہا ہے، حکومت سالانہ اربوں روپے پیشن کی مد میں خرچ کرتی ہے

انہوں نے کہا کہ رٹائرڈ ملازمین کو یکمشت ادائیگی سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close