بیس ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور، سنگ بنیاد اگلے ہفتے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہ

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ایکنک نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ نیو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے افتتاح وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے کریں گے اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر چھ منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی ۔ اس منصوبے سے یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید  ہونے کا امکان ہے

یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے اور اہم مقامات کو ملانے کے لیے اندرون شہر ریل سروس کا منصوبہ سب سے پہلے 1976 میں تجویز کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا متعدد بار فزیبیلٹی جائزہ لیا گیا اور متعدد فورمز پر منظوری بھی دی گئی لیکن اسے کبھی عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بس ڈپو پر گرین لائن بسوں کی کھیپ  پہنچا دی گئی ہے ۔ چالیس بسیں ڈپو کے وسیع احاطہ میں پارک کردی گئیں

بسوں کے لیے ڈھائی سو ڈرائیوروں کو تربیت بھی دی جائے گی، جو جلد متوقع ہے

پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی، بسیں مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی جن میں دو سو سے ڈھائی سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بس میں خواتین اور معذور افراد کے لیے نشستیں مختص ہوں گی.

قومی خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close