امریکا میں خطرناک منشیات برآمد، جو پانچ کروڑ افراد کو ہلاک کرسکتی تھی

ویب ڈیسک

کیلیفورنیا : امریکی پولیس نے منشیات کے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے خطرناک نشے آور کیمیکل کی بھاری مقدار برآمد کی ہے، جو کہ پانچ کروڑ افراد کو موت کی بھینٹ چڑھانے کے لیے کافی ہے

تفصیلات کے مطابق العربیہ نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں واقع قصبے پیرس میں پولیس حکام نے کارروائی کرتے  ہوئے دو ملزمان تیس سالہ ایندریس جیسز مورلیس اور ستائیس سالہ الیسا کرسٹائن کو گرفتار کر کے ان سے اکیس کلو گرام نشہ آور کیمیکل Carfentanil برآمد کرلیا

واضح رہے کہ یہ مصنوعی طور پر بنایا گیا طاقت ور نشہ آور کیمکل ہے، جو ہیروئین کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکل fentanyl سے بھی سو گنا زائد خطرناک ہے

ریور سائیڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والے نشہ آور کیمکل Carfentanil کو خطرناک نشے ایلیفینٹ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر برآمد ہونے والے اکیس کلو گرام کیمیکل کو کسی دوسرے نشے کے ساتھ ملایا جائے، تو یہ پانچ کروڑ افراد کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے لیے کافی ہوگا

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے اکیس کلو Carfentanil کے علاوہ چار کلو کوکین اور ایل کلو ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close