یوٹیوب نے سپرچیٹ اور سپراسٹیکرز کا دائرہ مزید بڑھا دیا

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو :  یوٹیوب نے ملائیشیا، کینیا، فرنچ گیانا، فرنچ پولی نیسیا، گوم اور ناردرن ماریانہ جیسے جزائر کے لیے اپنی سروس کو وسیع کیا ہے جہاں رہنے والے صارفین اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سپرتھینکس اور سپر اسٹیکر جیسے آپشن استعمال کرسکتے ہیں. اس کے علاوہ حقیقی وقت میں ترجمے اور آن لائن اسٹریم میں ڈونیشن کو بھی مزید بہتر بنا دیا گیا ہے. جبکہ دوسری جانب صارفین کی رائے کو بھی ترجمہ کرنے کا آپشن پیش کیا جارہا ہے

سپرچیٹ کی بات کی جائے تو اس کا آپشن ’کری ایٹرانسائڈر‘ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں چیٹ کے ردِ عمل کو متحرک اور غیرمتحرک کارٹون یا خاکوں کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے

یوٹیوب کی طرف سے اس کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ 2019ع میں پیش کردہ یہ آپشن اب دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے۔ تاہم سپر اسٹیکر لائیو اسٹریمر میں زیادہ استعمال ہوتا ہے، لیکن اس آپشن کو ایکٹو کرنا ہوتا ہے

سپرتھینکس کے آپشن سے لائیو اسٹریم میں آپ اپنے پسندیدہ یوٹیوبر کی مدد کے لیے کچھ رقم بھی عطیہ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد سپرتھینکس سے اسٹریمر فوری طور پر آپ کا شکریہ ادا کرسکتا ہے۔ اس آپشن سے یوٹیوب نے سپرتھینکس کو مونیٹائزیشن کا ایک طریقہ بنادیا ہے

دوسری جانب بلکل اسی طرح ٹک ٹاک ، اسنیپ چیٹ اور ٹویٹر بھی اپنی اپنی سہولیات پیش کر رہے ہیں

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سپرتھینکس اور اسٹریم میں عطیات کا آپشن خود فن کاروں، گلوکاروں اور دیگر مشہور شخصیات کو یوٹیوب کی جانب متوجہ کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ یہاں آکر کچھ رقم بناسکیں اور اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرسکیں۔ یہاں تک کہ فن کی دنیا کے بڑے نام اب بھی یوٹیوب پر موجود ہیں

اب یوٹیوب نے موبائل ایپ میں ہاتھوں ہاتھ کمنٹس کے ترجمے کا آپشن بہتر بنایا ہے، جو لائیو اسٹریم میں مختلف زبانوں کے تراجم پیش کرتا ہے۔ اس طرح مختلف خطوں کے لوگ ایک دوسرے کے تاثرات سمجھ سکتے ہیں۔ فی الحال یہ آپشن صرف اینڈرائڈ فون میں ہی دستیاب ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close