اسلام آباد : دہائیوں سے آئی ایم ایف کے قرضوں میں دھنسے ملک کی پالیسیاں اب ملکی حکومت کے بجائے آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں ہیں، جو عوام کے رگوں سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کے موڈ میں ہے
اطلاعات ہیں کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مزید 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے، جس میں پٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا
جبکہ بجلی صارفین پر بھی مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے، اور نیپرا میں بجلی ایک ماہ کے لئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت شروع ہو چکی ہے، نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست سماعت کےلر رہی ہے
درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ منظوری کی صورت میں صارفین کی جیبوں پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا.
مزید خبریں:-
آمدن کے ذرائع خفیہ رکھنے، ٹیکس گوشوارے مقررہ وقت تک جمع نہ کرانا جرم قرار
-
انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ
-
نئی کاروں کی قیمتوں میں اضافے سے استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی
-
ترین گروپ کا طوفان حکومتی ساحل سے ٹکرانے سے پہلے کمزور پڑ گیا
-
ایک سال کے دوران کھادیں 7 سے 70 فیصد مہنگی ہو گئیں