کراچی : پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ لیاری کے علاقے میں اور سوشل میڈیا پر لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ہلاک ہونے کی جھوٹی افواہ گشت کر رہی ہے
عزیر بلوچ کے وکیل نثار خٹک نے بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے صبح سویرے عارضی جیل میں ایک DSP سے ملاقات کی اور عزیر بلوچ کی خیریت دریافت کی ، انہوں نے عزیر بلوچ کے مکمل صحت یاب ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ عزیر بلوچ ہماری ذمہ داری ہے
نثار خٹک کا کہنا تھا کہ کورٹ کے حکم پر ہم عزیر بلوچ سے ان کی فیملی کے ہمراہ 15 دن میں ایک ملاقات کرتے ہیں تاہم عزیر بلوچ خیر و عافیت سے ہیں ان کی ہلاکت کی جھوٹی خبر سوشل میڈ یا پر چلائی جا رہی ہے، جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے
جبکہ عزیر بلوچ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا خیر و عافیت سے ہے عوام جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں.