ڈبل روٹی کا استعمال صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے؟

ویب ڈیسک

کراچی : عام طور پر لوگ ناشتے یا اپنی روز مرہ روٹین میں وقت کی کمی کی وجہ سے آسانی سے بنی بنائی دستیاب ڈبل روٹی کا استعمال شروع کر دیتے ہیں، جس کے صحت پر مثبت یا منفی اثرات سے متعلق جاننا بے حد ضروری ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر عوام میں ایک تاثر یہ بھی پایا جاتا ہے کہ ڈبل روٹی مریضوں کے کھانے کے لیے بہترین اور نرم غذا ہے، جبکہ یہ تاثر نہایت غلط ہے

غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسٹارچ اور کاربوہائیڈریٹس کی زیادتی ہونے کے سبب ڈبل روٹی کا استعمال معدے اور نظام ہاضمہ کے لیے نہایت نقصان ثابت ہوتا ہے، ڈبل روٹی میں فائبر اور گندم میں پائے جانے والی غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں میں گھِر سکتا ہے

اسرائیل میں وائٹ بریڈ یعنی کہ عام دستیاب ڈبل روٹی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ بریڈ کے استعمال سے معدے اور آنتوں سے متعلق متعدد شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں  قبض کی شکایت سر فہرست ہے

اس تحقیق میں وائٹ اور براؤن بریڈ کے درمیان موازنہ بھی کیا گیا کہ وائٹ اور براؤن بریڈ میں سے کون سی بریڈ صحت کے لیے زیادہ بہتر اور نقصان دہ ہے

ماہرین کی جانب سے تحقیق میں شامل رضاکاروں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک گروپ کے افراد کو سفید یعنی ریفائن آٹے سے بنی وائٹ بریڈ جبکہ دوسرے گروپ کو براؤن یعنی کے مکمل غذائی اجزاء سے تیار کی گئی براؤن بریڈ کا استعمال کروایا گیا اور بعد ازاں دونوں گروپس کے رضاکاروں کی صحت سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے

تحقیق کے نتیجے میں سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں طرح کی ڈبل روٹی کے فوائد صحت پر یکساں تھے البتہ براؤن بریڈ کو وزن کم کرنے اور آنتوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے لیے قدرے بہتر جبکہ وائٹ بریڈ کو قبض، معدے میں درد اور نظام ہاضمہ سے متعلق دیگر چھوٹی موٹی شکایات کا سبب پایا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close