پنجاب میں اسموگ، فصلوں کی باقیات، کچرا جلانے پر پابندی

نیوز ڈیسک

لاہور : پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے

اس سلسلے میں محکمۂ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

محکمۂ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات، ٹائر اور کچرا جلانے پر پابندی ہو گی

محکمۂ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ملے گی

دوسری جانب آج لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر رہا

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی اور لاہور کی فضاء مضر صحت ہے، آج صبح 10 بجے کی فہرست میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر موجود رہا

لاہور میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 اور کراچی میں 154پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پڑوسی ملک بھارت کا شہر دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے، 301 سے زائد درجہ ، خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کے آغاز کے ساتھ ہی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آجاتی ہے، ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث فضاء میں کہر رہتا ہے، اکتوبر میں جنوب مغرب سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آجاتی ہے دن میں شمال اور شمال مغرب سے خشک ہوائیں چلتی ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close