کراچی : نیوزی لینڈ کے میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، کیوی بورڈ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہے
نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ پی سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ایف ٹی پی 2023ع مکمل ہونے سے قبل دونوں بورڈز منسوخ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر رضامند ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کو نومبر 2022ع میں دورے کی تجویز دے سکتے ہیں
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے دورہ پاکستان، میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل ختم کر دیا تھا
بعدازاں نیوزی لینڈ کے میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ انہیں پانچ ملکی سیکیورٹی ایجنسی اتحاد "فائیو آئیز” نے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا کہ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیکیورٹی اتحاد میں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ شامل ہیں.
کھیل کی خبریں:-
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عہدے سے اچانک مستعفیٰ
-
پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے ’مغربی تکبر‘ تھا, مائیکل ہولڈنگ
-
ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں پر تیزترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا
-
انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
-
بارسلونا، بینفیکا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت، صفر تین سے شرمناک شکست