مسلسل سینتیس میچ جیت کر ورلڈ ریکارڈ بنانے والی اٹلی کی ٹیم کو اسپین نے ہراکر اس کی مسلسل فتوحات کو بریک لگا دی ہے
یوئییفا نیشن لیگ کے سیمی فائنل میں اسپینش ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی
نیشن لیگ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین کے فیرن ٹوریس نے 17ویں منٹ میں مائیکل اویارزبل کے کراس پر خوبصورت گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی
میچ کے 42ویں منٹ میں اطالوی ڈیفینڈر بونوچی کو ریڈ کارڈ دکھادیا گیا، جس کا فائدہ اسپین نے اٹھاتے ہوئے ایک اور گول کر دیا
فیرن ٹوریس ایک بار پھر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے
دوسرے ہاف میں اٹلی جانب سے پیلگ رینی نے گول کرکے برتری کم کی، لیکن اسپین میچ دو ایک سے جیت کر یوئیفا نیشن کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا.
کھیل کی خبریں:-
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی
-
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عہدے سے اچانک مستعفیٰ
-
پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے ’مغربی تکبر‘ تھا, مائیکل ہولڈنگ
-
ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں پر تیزترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا
-
انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
-
بارسلونا، بینفیکا کے سامنے ریت کی دیوار ثابت، صفر تین سے شرمناک شکست