سُشانت سنگھ کی موت سے پہلے ہی ان کے مرنے کی خبر وکی پیڈیا پر کیسے اپڈیٹ ہوئی؟

اداکار سُشانت سنگھ کے مداحوں کی طرف سے ٹویٹ کیا جا رہا ہے کہ 14 جون 2020 کو اداکار کے انتقال سے قبل ہی سشانت سنگھ راجپوت کا وکی پیڈیا پیج اپ ڈیٹ ہوگیا تھا، حیرت انگیز طور پر یہ اپڈیٹ ان کے موت کے متعلق تھی.

مداحوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ 14 جون 2020 کو اداکار کے انتقال سے قبل سشانت سنگھ راجپوت کا وکی پیڈیا پیج اپ ڈیٹ ہوگیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کا انتقال ان کے مداحوں کے لئے بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا. شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکار کو قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وکی پیڈیا نے اداکار کی موت واقعتاً واقع ہونے سے پہلے ہی ظاہر کردی تھی، جب کہ پولیس نے اسے رات ساڑھے بارہ بجے دریافت کیا تھا۔

لیکن اس بات میں کتنی صداقت ہے اور حقیقت کیا ہے؟

وکی پیڈیا پیج کو صبح 8 بج کر 59 منٹ پر اپڈیٹ کیا گیا ، یعنی سُشانت سنگھ کی طرف سے اپنی بہن سے فون پر  بات کرنے سے ایک منٹ قبل۔ مبینہ طور پر اداکار نے رات 10 بجے جوس پیا اور خود کو اپنے کمرے میں بند کردیا۔ مداحوں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا جا ریا ہے کہ آخر وہ شخص کون ہو سکتا ہے، جو اداکار سُشانت سنگھ کے واقعتاً مردہ پائے جانے سے کئی گھنٹے قبل ان کی موت کی پیش گوئی کرسکتا تھا؟

جیسا کہ ٹویٹس میں کہا جا رہا ہے، وکی پیڈیا پر سُشانت سنگھ کا پیج واقعی صبح 9 بجے اپ ڈیٹ ہوا تھا ، لیکن اس میں ایک اہم تفصیل بھی موجود ہے جو ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہی۔ دراصل وکی پیڈیا نے یہ اپڈیٹ کوارڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم (یو ٹی سی) کے مطابق کی تھی، جو ہندوستانی معیاری وقت (IST) سے تقریبا پانچ ساڑھے پانچ گھنٹے پیچھے ہے۔ لہذا ، اگر وکی پیڈیا پیج کو صبح 9 بجے یو ٹی سی کو اپ ڈیٹ کیا گیا تو پیج دراصل IST کے مطابق 2 بجے کے اوقات میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا ، یعنی ٹھیک اسی وقت جب سُشانت کے انتقال کی خبر بریک ہوئی۔

سُشانت اتوار ، 14 جون ، 2020 کو اپنے باندرا گھر میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔ اداکار کے گھریلو ملازم نے اس کی لاش دریافت کی تھی۔ سُشانت نے کوئی خود کشی نوٹ بھی نہیں چھوڑا. اس پوسٹ کے بعد ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا اس اداکار کی ہلاکت میں کوئی غلط کام ہوا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں فی الحال سُشانت کی قریبی دوست ریا چکرورتی اور ان کی فلم ‘دل بیچارہ’ کی شریک اداکارہ سنجنا سنگھی سمیت 28 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close