جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

نیوز ڈیسک

کوئٹہ : بلوچستان میں حکومتی جماعت کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

بلوچستان حکومت کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری صوبائی اسمبلی کو جمع کرادی ہے، تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والوں میں ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، نصیب اللہ مری اور دیگر شامل تھے

تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں، بلوچستان اسمبلی کے اکثریتی ممبران نے جام کمال خان کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے

انہوں نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان جلد اسمبلی اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد پیش کریں، اور ہم وزیر اعلیٰ جام کمال کو پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ خود استعفیٰ دے دیں

اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ ایک اصول ہوتا ہے کہ ایک فرد کو اجتماع کے لئے قربان کیا جاتا ہے، ہم ناراض گروپ نہیں بلکہ متحد گروپ ہیں، سیاسی بحران سے بہت سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ جام کمال بازی ہار گئے ہیں اب وہ بس کریں

ناراض رکن نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بلوچستان میں پہلے دن سے ہی اتحادی تھی اور اب بھی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close