اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کم آمدنی والوں کو سستا پٹرول دینے کی ہدایت کے بعد پٹرول پر ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے سے متعلق منصوبے کی تشکیل شروع کردی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کم آمدنی والوں کو سستا پٹرول دینے کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کی
ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت موٹرسائیکل، رکشہ اور عوامی سواری چلانے والوں کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول ملے گا
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری والوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان اگلے ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے
جبکہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی معاشی اور مہنگائی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا گیا
ذرائع کے مطابق اس موقع پر یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا.