کمیشن نے ”پنڈورا پیپرز“ کی باضابطہ انکوائری شروع کر دی

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وزیراعظم معائنہ کمیشن نے "پینڈورا پیپرز” کی باضابطہ تحقیقات شروع کردی ہیں، جس میں پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کونسی کمپنیاں قانون کی خلاف ورزی میں ملوث، مالکان پبلک آفس ہولڈرز رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق کمیشن نے مختلف ذرائع سے معلو مات جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، معلومات کے حصول کے لئے پ” نڈورا پیپرز” کی معلومات جمع کرنے میں شریک صحافیوں اور آئی سی آئی جے سے آف شور کمپنیوں کے بارے میں معلومات لی جا رہی ہیں

کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کون سی کمپنیاں قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں اور ان کمپنیوں کے مالکان موجودہ دور میں یا سابق دور میں پبلک آفس ہولڈرز رہے ہوں

اعلامیے کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا منی لانڈرنگ یا ٹیکس چوری کی گئی ہے یا نہیں، پہلے فیز میں پچاس افراد یا کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن کے خلاف انکوائری ہوگی، بعد ازاں تحقیقات کے دائرے کو وسعت دی جائے گی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پراسیس قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور جب بھی ضرورت ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کےذریعے قانون کی انفورسمنٹ کی جائے گی،کمیشن کے مطابق ملوث افراد یا کمپنیوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ تحریری طور پر اپنا موقف پیش کریں اور اپنی آف شور کمپنی کے بارے میں وضاحت کریں

وزیر اعظم کمیشن نے عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تحقیقات کے عمل میں کمیشن کی مدد کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close