فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والوں کو انوکھا سبق سکھا دیا گیا

ویب ڈیسک

منیلا : انوکھے اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھنے والے فلپائنی صدر کی ہدایت پر ٹیکس نہ دینے والے دولت مندوں کی 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو بلڈوزر سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والے دولت مندوں سے پریشان صدر روڈریگو دوتیرتے نے محکمہ کسٹم کو 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے کے بجائے تباہ کرنے کا حکم دیا

فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے کے حکم پر محکمہ کسٹم نے اسمگل شدہ 34 لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاروں کو بلڈوزر کی مدد سے ناکارہ بنادیا اور اس عمل کی صدر نے خود نگرانی کی

ذرائع کے مطابق یہ کاریں 2018ع سے 2020ع کے درمیان مختلف ممالک سے اسمگل کی گئی تھیں، جن میں نیو برانڈڈ مک لارین 620 آر بھی شامل ہے۔ فلپائن میں  رواں برس اسمگل شدہ کاروں کو تباہ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close