گلاسگو : امریکی صدر جو بائیڈن اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران سو گئے
اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے آنکھیں بند کر لیں۔
ایک موقع پر ان کے ایک معاون نے آ کر انہیں کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں، لیکن وہ غنودگی کے غلبے کی وجہ سے بدستور نیند سے جھولتے رہے
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ کے شہرگلاسگو میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے، جس میں تقریباً دو سو ممالک کے وفود شریک ہیں
رواں سال عالمی موسمیاتی کانفرنس کی صدارت مشترکہ طور پر برطانیہ اور اٹلی کر رہے ہیں۔ گلاسگو میں عالمی موسمیاتی کانفرنس 12 نومبر تک جاری رہے گی، کوپ 26 کا مقصد دنیا کو درپیش موسمیاتی چیلنجز کا سدِباب کرنا ہے
بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا 2030ع تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد کمی کا وعدہ پورا کرے گا
صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے ترقی پذیر ممالک کی مزید مدد کرنی چاہیے
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ عالمی معیشتوں کے لیے ‘ناقابل یقین موقع’ ہے۔