کراچی : رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث فیسبک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا ہے
فیچر کے خاتمے کے بعد فیسبک لگ بھگ ایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے
واضح رہے کہ چہرے کی شناخت کے معاملے پر فیسبک طویل عرصے سے تنقید کا شکار تھا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فیسبک کی جانب سے یہ انتہائی اقدام حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے
بند کیئے گئے فیچر سے صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخود ممکن تھی.