بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں  کی تباہ کاریاں، 41 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

کولمبو / ممبئی : بھارت اور سری لنکا میں شدید بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم اکتالیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور سری لنکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، سری لنکا میں بارشوں سے پچیس افراد ہلاک ہوئے، جب کہ لینڈسلائیڈنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، جبکہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سولہ افراد جان کی بازی ہار گئے

رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ تامل ناڈو میں اسکول اور کالجز کو بند اور ٹرین سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید درمیانی اور ہلکے درجے کی بارشوں کو امکان ہے، جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے

جبکہ دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے موسم کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close