لندن : ایک برطانوی شہری نے دنیا کی منفرد اور انوکھی ’ٹینک ٹیکسی سروس‘ شروع کردی ہے، جو دنیا کی مہنگی ترین ٹیکسی سروس ہے اور اس کا کرایہ کم از کم ایک ہزار ڈالر رکھا گیا ہے
برطانوی شہر ناروچ سے تعلق رکھنے والے شہری مرلن بیچلر کا یہ ٹینک درحقیقت ایک بکتر بند گاڑی (اے پی سی) ہے، جس کے نیچے ٹینک کی طرح زنجیر لگی ہے. مرلن بیچلر نے اسے خرید نے کے بعد اس کی مرمت پر 35 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی
اور اب وہ اسے ٹیکسی کے طور پر چلا رہا ہے، جس پر لوگ بڑے شوق سے سوار ہوکر شادیوں میں جاتے ہیں یا پھر اسے جنازوں کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے
پہلے پڑوسیوں، پھر دوستوں، اور دوستوں کے دوستوں کے بعد اب عام افراد نے ان سے رابطہ کیا اور سب اس میں سوار ہونا چاہتے تھے۔ اب وہ خاص تقاریب، شادیوں اور جنازوں وغیرہ میں اپنی گاڑی نکالتے ہیں اور ایک چکر کے ایک ہزار ڈالر لیتے ہیں
مرلن بیچلر کا کہنا ہے کہ یہ سروس خالص تفریحی مقاصد کے لیے ہے، کیونکہ جب وہ اور ان کے مسافر سڑک سے گزرتے ہیں تو لوگ انہیں مسرت سے دیکھتے ہیں اور ہاتھ ہلاتے ہیں
مرلِن کے مطابق اس ٹینک نما سواری کے انشورنس اخراجات ان کی خاندانی ہونڈا سوک گاڑی سے بھی کم ہیں۔ کبھی کبھی بچے اس میں بیٹھ کر خریداری کرنے بھی جاتے ہیں
اب مرلن سیر و تفریح، سالگرہ اور دیگر تقاریب کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ انہیں کسی قانونی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے.