امریکی چڑیا گھر میں دو شیر اور چھ چیتے بھی کورونا کا شکار ہو گئے

ویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکی ریاست میزوری کے سینٹ لوئس چڑیا گھر میں دو شیر اور چھ چیتے بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں

گزشتہ دنوں چڑیا گھر کے جانوروں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جن میں سے مجموعی طور پر آٹھ جانوروں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  سینٹ لوئس کے چڑیا گھر میں کورونا کا شکار ہونے والوں میں دو افریقی شیر، دو برفانی چیتے اور چار چیتے شامل ہیں

اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا سے متاثر شیروں اور چیتوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں

چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر شیروں اور چیتوں کو جانوروں کے لئے مخصوص کورونا ویکسین کے دو ڈوز بھی لگائے جا چکے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ کورونا سے متاثر ہوئے

واضح رہے کہ سینٹ لوئس کے چڑیا گھر میں بارہ ہزار سے زائد جانور موجود ہیں۔ چڑیا گھرکے دیگر جانوروں میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close