ملائیشیا کی طرز پر حج فنڈ قائم کرنے کی تجویز، اسٹیرنگ کمیٹی قائم

نیوز ڈیسک

اسلام آ باد : وزارتِ مذہبی امور ملائیشیا کی طرز پر حج فنڈ قائم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے تاکہ غریب لوگوں اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے حج کی ادائیگی آسان بنائی جا سکے

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حج فنڈ کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے فنانس ڈویژن نے سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس کمیٹی کی چیئر پرسن عائشہ عزیز ہیں جبکہ وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر خان بھی اس کے رکن ہیں۔ اسٹیرنگ کمیٹی نے حج کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔حج مینجمنٹ اور حج فنڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے

حج مینجمنٹ وزرات مذہبی امور کی ذمہ داری ہوگی اور حج فنڈ حلال سرمایہ کاری کمپنی کے تحت کام کرے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر اعظم عمران خان کو جلد اس ڈرافٹ پر بریفنگ دی جائے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close