دودھ نہ دینے پر مالک نے بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

ویب ڈیسک

مدھیہ پردیش : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں مالک نے دودھ نہ دینے پر اپنی بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

تفصیلات کے مطابق ’انڈیا ٹو ڈے‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بھینڈ سے تعلق رکھنے والے پینتالیس سالہ بابو اپنی بھینس کے دودھ نہ دینے پر شدید پریشانی میں مبتلا تھے، گاؤں والوں کے مشورے پر انہوں نے اس پریشانی سے نکلنے کے لیے پولیس سے رجوع کیا

رپورٹ کے مطابق اس کے بعد بابو اپنی بھینس کے ہمراہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے، جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میری بھینس پچھلے کئی دنوں سے دودھ نہیں دے رہی، میں جب بھی دودھ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں، وہ مجھے مارنے کو آتی ہے، مجھے شبہ ہے کہ کسی نے میری بھینس پر جادو کروا دیا ہے

بابو کی اس شکایت پر پولیس انبکی بھینس کو پولیس اسٹیشن لے کر آ گئی، بھینس کو پولیس اسٹیشن لانے کی وڈیو بھارت میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے

رپورٹ کے مطابق بھینس کے خلاف شکایت درج کروانے کے کچھ ہی دنوں بعد بھینس نے دوبارہ سے دودھ دینا شروع کر دیا، جس پر بابو پولیس اسٹیشن گئے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر نے بیمار گائے کے لیے ملک کی پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی حکومت شدید بیمار گائے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اُتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بتایا کہ نئی سروس سنگین طور پر بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی. 515 ایمبولینسیں اس نئی اسکیم کے لیے تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس پندرہ سے بیس منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی

بھارتی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنؤ میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا، جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close