ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ

نیوز ڈیسک

ملیر کراچی : کراچی کے علاقے ملیر میں گزشتہ دنوں شکار اے منع کرنے اور واقعے کی وڈیو بنانے کے جرم میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے کیس میں نیا موڑ آیا ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور مدعی مقدمہ افضل جوکھیو نے 164 کا بیان رکارڈ کروا دیا

جام عبدالکریم کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ مدعی مقدمہ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں کیا

ان کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جام اویس اور دیگر ملزم میرے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں

مقدمے کے مدعی وکیل بیرسٹر مصطفیٰ میہسر کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم اب کیس کا ملزم نہیں ہے

جام عبدالکریم کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ مدعی مقدمہ نے دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست واپس لےلی ہے

عدالت نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنےکی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان کی کاپی منظر عام پر آگئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close