فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک

اسپورٹس ڈیسک

کراچی : ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میچ میں پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو نے لیگزمبرگ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی

گروپ اے کے یکطرفہ مقابلے میں پرتگال نے لیگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے بڑی کامیابی حاصل کی، جس میں کرسچیانو رونالڈ کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی

دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، انگلینڈ کو براہ راست کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم چار پوائنٹس درکار ہیں، جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں

ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ آئی میں ہنگری نے کھیل کے چوبیسویں منٹ میں برتری حاصل کی، جبکہ سینتیسویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کر دیا، لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، یوں کھیل کے اختتام پر میچ ایک ایک سے برابر رہا.


کھیل کی مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close