سعودی عرب کے ستر سالہ شہری نے اسکول میں داخلہ لے لیا

ویب ڈیسک

ریاض : سعودی عرب کے ستر سالہ صالح مفرح المصغری نے ثابت کردیا کہ علم حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صالح مفرح المصغری نے ستر سال کی عمر میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیےثانوی اسکول کی دوسری جماعت میں داخلہ فارم جمع کرایا ہے

المصغری سعودی عرب کے شہرصبیا کے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب سے معمر طالب علم ہیں

صالح مفرح المصغری نے آل مشحنۃ ایجوکیشن کمپلیکس کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکول کی دوسری جماعت کے داخلے کا فارم پیش کیا، تو پرنسپل نے نہ صرف ان کے اس فیصلے کا خوش دلی سے خیرمقدم کیا بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی

المصغری نے مزید بتایا کہ انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا موقع صبیا میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن خرمی کے تعاون کی وجہ سے ملا، جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں

خیال رہے کہ صالح المصغری ایک عسکری ادارے کے رٹائرڈ ملازم ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک اور سرگرم رہتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close