ملیے سال کے 365 میں سے 300 دن سونے والے شخص سے

ویب ڈیسک

بھارتی ریاست راجستھان کے بیالیس سالہ پُرکھا رام ایک ایسی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے، جو ایک ارب لوگوں میں سے صرف ایک ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ بھی ہوئے تو دنیا میں پُرکھا رام جیسے صرف سات لوگ ہوں گے۔ پُرکھا رام سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں سے تقریباً تین سو دن سو کر  ہیں

پُرکھا رام کو لاحق اس بیماری کی تشخیص تئیس سال پہلے ہوئی تھی، جب وہ ابھی محض انیس برس کے تھے۔ اس بیماری کی وجہ سے جب وہ سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو بیس سے پچیس دن مسلسل سوتے رہتے ہیں، اس دوران اُنہیں جگانا انتہائی مشکل ہوتا ہے

اس مرض کی علامات میں شدید سر درد اور تھکان شامل ہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک نفسیاتی بیماری ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ دماغ میں رسولی ہونے یا چوٹ لگنے سے بھی ہو جاتی ہے

پُرکھا رام اور اُن کے گھر والے اس اُمید میں جی رہے ہیں کہ اس بیماری کا علاج دریافت ہوجائے اور اُن کی زندگی معمول پر آ سکے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا علاج تبھی ممکن ہے جب اس کی بنیادی وجہ معلوم ہو سکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close