این اے 249 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، ایم پی اے مستعفی

نیوز ڈیسک

این اے 249 ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، ایم پی اے مستعفی

کراچی میں این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں. پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے، تاہم امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلاف کے بعد پھوٹ پڑ گئی ہے

پی ایس 116 سے ﭘﯽ ﭨﯽ ﺁﺋﯽ  ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﺳﻨﺪﮪ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻣﻠﮏ ﺷﮩﺰﺍﺩ ﺍﻋﻮﺍﻥ ﻧﮯ امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے احتجاجاً اسمبلی رکنیت سے ﺍﺳﺘﻌﻔﯽٰ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ہے، ﻣﻠﮏ ﺷﮩﺰﺍﺩ ﺍﻋﻮﺍﻥ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﺳﺘﻌﻔﯽٰ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻟﯿﮉﺭ ﺣﻠﯿﻢ ﻋﺎﺩﻝ ﺷﯿﺦ ﮐﻮ ﺑﮭﺠﻮﺍ ﺩﯾﺎ۔

ﻣﺴﺘﻌﻔﯽ ﺭﮐﻦ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺳﯿﭧ ہمیں ﮨﺮﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﺖ ﮐﺮ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﮐﻮ ﺗﺤﻔﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﻨﯽ ﮨﮯ لیکن افسوس کہ ﭘﯽ ﭨﯽ ﺁﺋﯽ کا ٹکٹ ایک غیر مقبول ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﺍﻣﺠﺪ ﺁﻓﺮﯾﺪﯼ کو دیا گیا ہے

مستعفی ہونے والے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص یوسی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار چکا ہے، اس کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا

شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کو خط لکھا تھا کہ امجد آفریدی ایک کمزور امیدوار ہے اور حلقے کی مقامی قیادت ان کو سپورٹ نہیں کرے گی، امجد آفریدی پی ٹی آئی ضلع ویسٹ کراچی کے صدر ہیں اور انہوں نے آج تک یوسی کا بھی الیکشن نہیں جیتا، تو قیادت نے کس بنیاد پر قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انہیں پارٹی ٹکٹ دے دیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close