اسلام آباد – پی ٹی آئی ورکر نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد پی ڈبلیو ڈی انٹر چینج کے افتتاح کے موقع پر ایک پی ٹی آئی ورکر نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا، نو عمران، اونلی عوام، پی ٹی آئی ورکر نے مائیک پر نعرہ لگا دیا جس پر آرگنائزر نے کارکن کو اسٹیج سے اتار دیا
پی ٹی آئی کے جلسے میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان و دیگر نے تقاریر کی، پی ٹی آئی جلسہ ختم ہوتے ہی ورکر اسٹیج پر چڑھ گیا اور ڈائس سنبھال لیا
پی ٹی آئی ورکر نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام ہوگی لیکن عمران خان نہیں ہوگا، جلسہ آرگنائزر نے کارکن سے مائیک لے کر اسٹیج سے اتار دیا.