ارباب غلام، حلیم عادل میں تلخ کلامی پر وزیر اعظم کو مداخلت کرنا پڑگئی

نیوز ڈیسک

کراچی – گورنر ہاؤس میں سندھ کے معاملات پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی رہنما ارباب غلام رحیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف سندھ کے علاقائی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی سیاسی صورت حال اور ترقیاتی اسکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگادیے، گورنر سندھ نے حلیم عادل شیخ کو آگے کردیا

ذرائع  کا کہنا ہے کہ حلیم عادل اور ارباب غلام رحیم کی تلخ کلامی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کو ماحول بہتر کرنے کے لئے مداخلت کرنا پڑی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ کے خلاف شکایتوں کے انبار لگادیے، ارباب رحیم کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے سوال کیا تو  گورنر سندھ نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو آگے کر دیا

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ نے ارباب غلام رحیم کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ارباب غلام رحیم معاون خصوصی ہونے اور مراعات کے مزے لے رہے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں، گورنر سندھ اپنا کردار ادا نہیں کرتے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close