تھائی لینڈ: مالک کے ڈانٹنے پرملازمہ نے 18کروڑ کا تیل جلا ڈالا

ویب ڈیسک

بنکاک – تھائی لینڈ میں مالک سے ناراض ملازمہ نے اٹھارہ کروڑ روپے کا تیل آگ لگا کر پھونک ڈالا

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیل کے گودام میں کام کرنے والی خاتون نے  مالک کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکر گودام کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں اٹھارہ کروڑ روپے مالیت کا تیل دھواں بن کر اڑ گیا

پولیس نے  اڑتیس سالہ سریا کو گرفتار کرلیا ہے۔ سریا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تیل کمپنی کا مالک اکثر ڈانٹتا رہتا تھا اور بدلہ لینے کے لئے انہوں نے تیل کے کنٹینر کو آگ لگائی ۔ آگ لگنے سے خاتون خود بھی زخمی ہوگئی تھیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close