بینک الفلاح اور ACE  کی طرف سے کروڑوں روپے کے انعامات!

نیوز ڈیسک

کراچی – بینک الفلاح اور آن لائن رقم منتقلی کی کمپنی ACE Money Transfer نے اپنے صارفین کے لیے ایک انعامی پیشکش متعارف کروائی ہے

اب بیرونِ مُلک مُقیم پاکستانی نہ صرف انتہائی آسان اور محفوظ ذرائع سے آن لائن رقوم پاکستان بھیج کر مُلکی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں، بلکہ ساتھ ہی ساتھ اپنے پیاروں کےلیے کئی نقد انعامات جیتنے کے مواقع بھی حاصل کرسکتے ہیں

رقوم کو آن لائن منتقل کرنے والی کمپنی ACE Money Transfer اور پاکستان کے سرفہرست بینکوں میں شامل ’’بینک الفلاح‘‘ کی جانب سے صارفین کے لیے پیشکش میں روزانہ کی بنیاد پر پچاس ہزار روپے کے تین کیش انعامات اور آفر کے اختتام پر ایک کروڑ روپے کا بمپر پرائز شامل ہیں

پچاس ہزار روپے جیتنے والے خوش نصیبوں کےلیے انعامی رقم ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی جبکہ ایک کروڑ کا چیک جنوری 2022 میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا

برطانیہ، یورپ، آسٹریلیا اور کینیڈا سے ACE Money Transfer کی موبائل ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے بھیجی گئی رقوم بینک الفلاح کی کسی بھی برانچ یا بینک الفلاح اکاؤنٹ میں وصول کرنے سے اس آفر کی قرعہ اندازی میں شامل ہوا جاسکتا ہے۔ یہ آفر 31 دسمبر2021 تک مؤثر ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close